شیخ علی سلمان کی رہائی کے لئے 37 ممالک کے نمائندوں کا مطالبہ

IQNA

شیخ علی سلمان کی رہائی کے لئے 37 ممالک کے نمائندوں کا مطالبہ

16:53 - January 18, 2015
خبر کا کوڈ: 2723830
بین الاقوامی گروپ:37 ممالک کے 83 نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کو فوری طور پرآزاد کردے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- بحرین کی ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت سے 37 ممالک  کے 83 نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان کو فوری طور پرآزاد کردے۔ 37 ممالک کے پارلیمانی نمائندوں نے بحرینی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ شیخ علی سلمان کو فوری طور پر آزاد کرے ، بحرینی عوام شیخ علی سلمان کی رہائی کے لئے گذشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔  بحرینی عوام بحرین میں جمہوری حکومت کے قیام کے سلسلے میں تلاش و کوشش اور جد وجہد کررہے ہیں لیکن بحرینی حکومت سعودی حکومت کے تعاون سے بحرینی عوام کے برحق مطالبات کو ماننے سے انکار کررہی ہے اور بحرینی عوام کے جمہوری حق کو طاقت کے ذریعہ کچل رہی ہے۔

40095

ٹیگس: حکومت ، بحرین ، شیخ ، سلمان
نظرات بینندگان
captcha