حزب‌الله نمائندہ؛قرآن سے تمسک تکفیریوں کے مقابلے میں کامیابی کا راز

IQNA

حزب‌الله نمائندہ؛قرآن سے تمسک تکفیریوں کے مقابلے میں کامیابی کا راز

8:23 - September 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3360248
بین الاقوامی گروپ: البقاع میں حزب اللہ کے ثقافتی نمائندے سید فیصل شکر کا کہنا ہے کہ صھیونیوں اور تکفیریوں کےمقابلے میں کامیابی کی وجہ قرآن سے تمسک ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادرے «العهد»،کے مطابق «بعلبک» شہر میں میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے «خولة‌ بنت الحسین(ع)» قرآنی مرکز میں قرآنی حافظوں کی حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد کی گئی
حزب اللہ کے البقاع میں ثقافتی نمائندے سیدفیصل شکر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ صھیونیوں اور تکفیریوں کےمقابلے میں کامیابی کی وجہ قرآن سے تمسک ہے اور اگر آسمانی کتاب سے تعلق اور رابطہ مضبوط نہ ہوتا تو یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں
انہوں نے کہا کہ قرآنی قدر اور مقام ہمارے دلوں میں ہے اور اس کتاب کو ہم نے زندگی میں لائحہ عمل قرار دیا ہے۔


تقریب میں «البقاع» میں جمعیت القراء کے صدر شیخ حاتم برّو نے قرآنی تعلیمات پر عمل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی کریم تمام امراض کی شفاء ہے اور قرآن و تعلیمات اہل بیت پر عمل راہ نجات ہے ۔
تقریب کے اختتام پر بعلبک شہر کے میونسپل ادارے کے نمائندے علی عساف نے جمیعت القراء کی قرآنی خدمات کو سراہا۔

3358901

نظرات بینندگان
captcha