ایکنا نیوز- مسلمانوں کی سب سے بڑى عید (عید الله الاکبر) کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں امام بارگاہوں اور مساجد کو سجایا گیا ہے اور چراغانی کے علاوہ عید غدیر کی مناسبت سے بینرز بھی نصب کیے جارہے ہیں ۔
عید غدیر دین کے کامل هونے کا دن، اتمام نعمت کا دن، دلیل و حجت کے آشکار هونے کا دن ہے، اسى مناسبت سے کویٹہ کی مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل جشن عید غدیر کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
پروگرام کے مطابق آج بروز جمعہ رات نو بجے امام بارگاہ حسینی سیدآباد اور امام بارگاہ نیچاری میں جشن کی محفلیں منعقد ہوں گی
کل رات نو بجے امام بارگاہ حیدری اور مسجد بیت الاحزان میں محافل جشن کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ بروز اتوار رات نو بجے امام بارگاہ فاطمیہ اور بروز پیر رات نو بجے مسجد خارتم الانبیاء میں جشن پروگرام منعقد ہوگا
محافل جشن میں تلاوت، منقبت خوانی اور کویز مقابلوں کے علاوہ عید غدیر کی اہمیت پر علما خطاب بھی کریں گے ۔