ڈنمارک ۔ آنحضرت (ص) کے حوالے سے توہین آمیز خاکوں پرآیسسکو کا شدید اعتراض

IQNA

ڈنمارک ۔ آنحضرت (ص) کے حوالے سے توہین آمیز خاکوں پرآیسسکو کا شدید اعتراض

7:40 - October 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3377246
بین الاقوامی گروپ: اسلامی تنظیم آیسسکو نے کوپن ہاگ میں توہین آمیز خاکوں کی مذمت کردی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے  (اینا) کے مطابق اسلامی تعلیمی-ثقافتی تنظیم آیسسکو کے ڈائریکٹر عبدالعزیز بن عثمان التویجیری
نے کوپن ہاگ میں توہین آمیز خاکوں کی نمایش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو روکنے اور اسپر پابندی کا مطالبہ کیا ہے
امریکی آرٹسٹوں کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش «اکسل تورف» کے میدان میں مقامی پولیس کی مدد سے منعقد کی گئی ہے
جہاں چار سو پولیس سیکورٹی پر مامور ہیں ۔
آیسسکو سربراہ نے اس نمائش کو اسلام کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مطلب دنیا بھر کے مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ ایسے کام جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مکمل مخالف ہے کو یورپی یونین ، یونیسکو اور اقوام متحدہ سیمت دیگر عالمی اداروں کو روکنا چاہیے

التویجیری نے ڈنمارک حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے کام جو دنیا میں مذاہب اور اقوام میں ہم آہنگی اور بقائے باہمی کو نقصان پہنچاتا ہے کو روکا جائے

رسول اکرم (ص) کے حوالے سے ڈنماررک میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش بعنوان " ڈنمارک کو اسلامایز کرنے سے روکا جائے" گذشتہ ہفتے سے جاری ہے۔

3375867

نظرات بینندگان
captcha