آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم سے مسلمانوں سے بہتر رویے کی درخواست

IQNA

آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم سے مسلمانوں سے بہتر رویے کی درخواست

8:24 - October 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3377463
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا میں ملسم کونسل کے سربراہ «احمد ملاس» نے درخواست کی ہے کہ نئے وزیراعظم مسلمانوں سے بہتر تعلقات کا آغاز کریں

ایکنا نیوز- ریڈیو آسٹریلیا کے مطابق مسلم کونسل کے سربراہ «احمد ملاس» نے آسٹریلیا کے وزیراعظم  «مالکوم ٹرنبول» سے درخواست کی ہے کہ وہ مسلمانوں سے تعلقات کے نیے دور کے لیے اقدامات کریں اور اپنے وعدے کے مطابق مسلمانوں کے امور پر بھی توجہ دیں

احمد ملاس نے «The World Today»  سے گفتگو میں کہا کہ مسلم کیمونٹی امید کرتی ہے کہ نئے وزیراعظم کے دور میں مسلمانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی

انہوں نے سابق وزیراعظم کے بیان کہ " مسلمانوں نے دہشت گردی کے خلاف موثر کام انجام نہیں دیا ہے " کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی اور امید ہے کہ اب حالات بہتر ہوں گے۔

ویسٹ سڈنی کے مفتیوں نے نئے وزیراعظم کو مسلمان نشین علاقوں کے دورے کی بھی دعوت دی ہیں اور ایک اعلی عہدہ دار نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت مسلمانوں سے بہتر تعلقات کی کوشش کررہی ہے۔

3377273

نظرات بینندگان
captcha