سپاہ پاسداران سربراہ: پاسداران بھرپور کاروائی کے لیے تیار ہے

IQNA

سپاہ پاسداران سربراہ: پاسداران بھرپور کاروائی کے لیے تیار ہے

7:40 - October 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3378027
رہبر انقلاب کے فرمان پرمنا واقعے کے حوالے سے آل‌سعود کے خلاف ہر قسم کے سخت رد عمل کے لیے سپاہ پاسدارن فورس آمادہ ہے

ایکنا نیوز- سپاہ نیوز کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران کمانڈر سردار محمدعلی جعفری نے خاتم الانبیاء (ص) بحری بیڑے کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ رہبر انقلاب کے فرمان پرمنا واقعے کے حوالے سے، شہید حجاج کے حقوق کی خاطر آل‌سعود کے خلاف ہر قسم کے سخت رد عمل کے لیے سپاہ پاسدارن فورس آمادہ اور حکم کی منتظر ہے۔


انہوں نے کہا : سپاہ پاسدارن فورس طاقت کے ساتھ علاقے میں مسلمانوں اور بالخصوص ایرانی عوام کی عزت اور احترام کے دفاع اور حقوق کے لیے تیار ہے اور منا واقعے کے حوالے سے ہم آل سعود سے سخت انتقام لینے کے لیے بس حکم کے منتظر ہیں۔


سپاہ پاسداران کے سربراہ نے آل سعود کی خیانت اور خباثت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام انکے فرقہ وارانہ سازشوں ، قتل عام  اورمظالم ، شام ، بحرین اور یمن میں انکے وحشیانہ اقدامات سے تنگ آچکا ہے اور انکے غضب کی آگ جلد انہیں بھسم کرکے رکھ دے گی۔

3377740

نظرات بینندگان
captcha