اقوام متحدہ امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے ۔سراج الحق

IQNA

اقوام متحدہ امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے ۔سراج الحق

7:27 - October 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3379536
بین الاقوامی گروپ:اقوام متحدہ امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر اس کی حیثیت متنازعہ بن چکی ہے ۔

ایکنا نیوز- امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرالحق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر اس کی حیثیت متنازعہ بن چکی ہے ۔ کٹھ پتلی یواین اونے دنیا کو مایوس کیا ہے ،عالم اسلام کے حوالے سے یواین او کارکردگی صفر سے زیادہ نہیں ،جنگجو انڈیا کو کسی بھی صورت سلامتی کونسل کا رکن نہیں بنایا جانا چاہئے ،سلامتی کونسل کے ارکان میں اضافے کی بجائے یواین او کے پورے سٹرکچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔مسئلہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے چارٹر پر سب سے پرانے مسائل ہیں جو 70سال سے حل طلب ہیں ،بھارت نے کشمیر اور اسرائیل نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہاکہ امریکہ اور طاقتور ممالک نے ہمیشہ یواین او کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا،سلامتی کونسل کو محض طاقتور ممالک کا کلب نہیں ہونا چاہئے ۔عالمی امن کو یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ کو اپنی حیثیت کو غیر متنازعہ اور با اعتماد بنانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے قیام سے اب تک دنیا کو اپنے کردار سے مطمئن نہیں کرسکی۔
امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق نے اقوام متحدہ میں پہلی بار فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی دلا کر ایک مستقل رکن کی حیثیت دے.

 

نظرات بینندگان
captcha