بیرمنگھم؛ قرآنی نمائش کا شاندار استقبال/ عوام کی قدیم نسخے میں بھرپوردلچسپی

IQNA

بیرمنگھم؛ قرآنی نمائش کا شاندار استقبال/ عوام کی قدیم نسخے میں بھرپوردلچسپی

7:34 - October 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3379537
بین الاقوامی گروپ: بیرمنگھم یونیورسٹی میں اب تک نمائش کی دو ہزار ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اور انتظامیہ کے مطابق مزید لوگ نمائش میں شرکت کریں گے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Birmingham Mail» کے مطابق بیرمنگھم یونیورسٹی میں قدیم ترین قرآنی نمائش میں عوام کی دلچسپی دیدنی ہے اور لوگ جوق در جوق قرآنی نمائش دیکھنے آرہے ہیں۔
بیرمنگھم یونیورسٹی میں جاری قرآنی نمائش کی اہم ترین بات حال ہی میں دریافت ہونے والے قدیم ترین قرآنی نسخہ ہے جو پانچویں اور چھٹی صدی ہجری سے متعلق بتایا گیا ہے
بیرمنگھم یونیورسٹی میں شعبہ مذاہب کے استاد ڈیوڈ تھامس کا کہنا ہے کہ یہ نسخہ ممکنہ طور پر آنحضرت (ص)کے زمانے سے متعلق ہے۔


عوام کی دلچسپی


نمایش میں شریک ایک شخص کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ نسخہ خود حضرت محمد(ص) یا انکے نزدیکی صحابی کے ہاتھوں کا لکھا ہواہو اور اس کی زیارت قابل فخر ہے

بیرمنگھم مسجد کے سربراہ محمد افضل، کا کہنا ہے کہ اس نسخے کو دیکھر بے اختیار شوق کے آنسو نکل پڑے
بعض شرکاء نمائش میں آتے ہی رونا شروع کردیتے ہیں .
لوگوں کا کہنا کہ اس نسخے کو دیکھ کر انسان ماضی میں چلا جاتا ہے
یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کے «باربر» میں رکھے گیا نسخہ دو صفحات پر مشتمل ہے جسپرسورہ  کهف اورسورہ  طه کی آیات درج ہیں۔

3379246

نظرات بینندگان
captcha