بوکو حرام کے خلاف ہندوستان سے مدد طلب

IQNA

بوکو حرام کے خلاف ہندوستان سے مدد طلب

14:08 - October 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3404961
بین الاقوامی گروپ: افریقی ممالک نے ہندوستان سے اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف لڑائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون مانگ لیا

ایکنا نیوز- کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں تیسرا ’انڈیا۔افریقہ فورم سمٹ‘ جاری ہے، جہاں مختلف افریقی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے وفود کی سطح پر الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

کیمرون کے وزیر خارجہ لیجیون بیلا نے سشما سوراج سے ملاقات میں اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف مدد طلب کی، جو نائجیریا کے ساتھ پڑوسی افریقی ممالک تک پھیل چکی ہے۔

لیجیون بیلا نے ہندوستان کو توانائی اور سڑکوں کے نظام کے مختلف منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں 26 سے 29 اکتوبر تک منعقد ہونے والے تیسرے ’انڈیا۔افریقہ فورم سمٹ‘ میں براعظم افریقہ کے 50 سے زائد ممالک کے سربراہان یا اعلیٰ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

سمٹ میں افریقی ممالک اور ہندوستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ممالک کو درپیش مسائل زیر غور آتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی کارروائیوں کا دائر کار نائجیریا کے بعد چاڈ، نائجر اور کیمرون تک پھیل چکا ہے۔

ابوبکر شیخو کی سربراہی میں شدت پسند کارروائیاں کرنے والی اس تنظیم کا شمار پہلے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی ذیلی تنظیموں میں ہوتا تھا، تاہم پھر تنظیم نے عراق و شام میں سرگرم داعش سے متاثر ہوکر اس کی بیعت کرلی تھی۔

1028540

نظرات بینندگان
captcha