چہلم امام حیسن علیہ السلام: عاشقان آج اپنی حاضری کے ذریعے تجدید بیعت کر رہے ہیں

IQNA

چہلم امام حیسن علیہ السلام: عاشقان آج اپنی حاضری کے ذریعے تجدید بیعت کر رہے ہیں

8:12 - December 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3459471
بین الاقوامی گروپ: اربعین حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے امام حیسن علیہ السلام کی زیارت اربعین کے لئے لاکھوں کی تعداد میں عاشقان حسینی کربلا کی طرف پیدل سفر کر کے پہنچ چکے ہیں ۔

ایکنانیوز- شفقنا- رپورٹس کے مطابق ابھی تک 17 لاکھ سے بھی زیادہ ایرانی زائر عراق پہنچ چکے ہیں جس میں بعض کربلا میں مشرف  بہ زیارت ہیں تو بعض دوسرے مقدس مقامات کی زیارت کر رہے ہیں تو بعض زائر ابھی کربلا کے راستہ میں پیدل سفر طے کر رہے ہیں۔

آج دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان امام  سفر کر کے کربلا میں چہلم امام حسین پر موجود ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
شہدائے کربلا کا چہلم کوئی معمول مجلس یا پروگرام نہیں ہے بلکہ مستند اعداد شمار کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع ہے کہ جس کی اساس اور بنیاد دین اور معنویت پر استوار ہے کہ جس پر اس وقت ساری دنیا کی توجہ لگی ہوئی ہے ۔
عراق کی بحرانی صورتحال اور داعش جیسے تکفیری اور دہشت گرد گروہ کے ہاتہوں عام عراقی شہریوں کے قتل عام کے پیش نظر، چہلم حضرت سیدالشہدا علیہ السلام، ایک بہترین منظر اور مناسب موقع ہے کہ اسلام کا حقیقی اور رحمانی چہرہ دنیا والوں کے سامنے پیش کیا جائے جو اس سے بہت مختلف ہے جسے داعش اور دیگر تکفیری گروہ پیش کررہے ہیں ۔
چہلم کے اس عظیم الشان اور فقید المثال موقع پرعراقی عوام تو جوق در جوق شرکت کرتے ہیں۔ ایران، پاکستان، ہندوستان، افغانستان نیز امریکا اور یورپ سے لے کر جنوب مشرقی ایشیا تک اور ترکی سے لے کر وسطی ایشیا کے ملکوں نیز خلیج فارس کے عرب ممالک کے کروڑوں زائرین کربلائے معلیٰ میں حاضری دیتے ہیں ۔
تکفیری و داعش دہشت گرد گروہ کی دھمکی، امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں کے ارادوں کو اور مستحکم کرتی ہیں اور اپنے محبوب کی زیارت کے شوق میں اپنے وجود کو ہیچ سمجنے کا زندہ مثال قائم کر رہے ہیں ۔

4590

نظرات بینندگان
captcha