ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق بحرینی عدالت کے جج نے الدراز شہر میں مظاہروں میں شرکت پر شیعہ عالم دین شیخ علی حمیدان اور شیخ علی الجفیری کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کردیا ہے
نیوز ویب اللؤلؤة کے مطابق جج نے علما کے ساتھ دو شہری یاسر ناصر(پروڈیوسر) اور سیدحمید السید عدنان کی گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔
بحرین میں اب تک متعدد شیعہ علما کو گرفتار کیا جاچکا ہے جنمیں وفاق ملی پارٹی کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان بھی شامل ہے۔
شیعہ علما اور دانشوروں نے علما کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رویہ نہ بدلا تو تمام تر ذمہ داریاں حکمرانوں پر عائد ہوں گی۔