کوئٹہ میں خودکش دھماکہ نے امن کا خواب چکنا چور کردیا

IQNA

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ نے امن کا خواب چکنا چور کردیا

14:33 - August 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3501316
بین الاقوامی گروپ:سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 53 افراد جاں بحق،متعدد زخمی / تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ کارروایی کے بغیر امن مشکل لگنے لگا

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ نے امن کا خواب چکنا چور کردیاایکنا نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، ان کی میت سول اسپتال لائی گئی تھی، جس کی وجہ سے وکلا، صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد اسپتال میں پہنچ گئی، اسی دوران اسپتال کے شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے پر زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے بعد ہونے والی فائرنگ سے اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔
اسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 53 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں بلوچستان بار کے سابق صدر بازمحمد کاکڑ  سمیت کئی صحافی اور وکلا بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں، بعض زرایع ہلاکتوں کی تعداد سو کے قریب بتاتے ہیں ۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ طبی عملے نے عوام سے خون کے عطیات جمع کرانے کی اپیل کردی ہے۔ اس وقت سول اسپتال میں 38 ، سی ایم ایچ میں 13 جب کہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں2  لاشیں موجود ہیں۔

دوسری جانب واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال کے مختلف شعبوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں طبی سہولیات کی فراہمی کا سامان اور دیگر دفتری سامان کا نقصان ہوا ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ملک و اسلام دشمن عناصر اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ کارروایی کیے بغیر امن کو خواب پورا نہیں ہوسکتا۔


نظرات بینندگان
captcha