آسٹریلوی پولیس کی لڑکی کے قتل کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی کوشش

IQNA

آسٹریلوی پولیس کی لڑکی کے قتل کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی کوشش

14:11 - August 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501463
بین الاقوامی گروپ: لڑکی کی ماں کا کہنا تھا کہ ”پولیس میری بیٹی کے قتل کو بے وجہ اسلامی شدت پسندوں سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان -آسٹریلیا میں ایک 21سالہ برطانوی لڑکی کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ آسٹریلوی پولیس نے جب لڑکی کے قتل کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق میا ایلف شنگ نامی یہ لڑکی سیاحت کے لیے آسٹریلیا میں موجود تھی۔ وہ آسٹریلیا میں رہنا چاہتی تھی اور ویزہ حاصل کرنے کے لیے اسے 88دن تک زرعی سروس دینی تھی اس سلسلے میں وہ آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ میں ایک فارم پر نوکری کر رہی تھی جہاں اسے قتل کر دیا گیا۔
آسٹریلوی پولیس نے لڑکی کی ماں کو بتایا کہ قاتل نے حملہ کرتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا۔ اس پر ماں کا کہنا تھا کہ ”پولیس میری بیٹی کے قتل کو بے وجہ اسلامی شدت پسندوں سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ میری بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والا فرانسیسی شخص بنیادپرست مسلمان نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس نے کبھی مسجد میں قدم تک نہیں رکھا۔ پھر وہ اسلام کے نام پر میری بیٹی کو قتل کیسے کر سکتا ہے۔ اس کے میری بیٹی کو قتل کرنے کی وجہ کچھ اور ہے، اسلام نہیں۔ "
نظرات بینندگان
captcha