امریکی یونیورسٹی میں فلسفہ حجاب پر نشست کا انعقاد

IQNA

امریکی یونیورسٹی میں فلسفہ حجاب پر نشست کا انعقاد

8:19 - March 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3502598
بین الاقوامی گروپ: امریکی ریاست «ایلینوی» کی «گیلزبرگ» یونیورسٹی میں فلسفہ حجاب پر نشست منعقد کی گئی

امریکی یونیورسٹی میں فلسفہ حجاب پر نشست کا انعقاد


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «webcache» کے مطابق درجنوں غیر مسلم دانشوروں کی شرکت کے ساتھ ریاست «ایلینوی» کی «گیلزبرگ» یونیورسٹی کے «فریس لانگ» ہال میں حجاب کے موضوع پر نشست منعقد کی گیی جس میں پینسٹھ خواتین نے اسکارف لیکر چادر پہننے اور اسکے تجربے کے عزم کا ارادہ کیا

مسلمان طالبہ «نبیلاڈاڈر» نے حجاب پر خطاب میں کہا : اسکارف صرف سر اوڑھنے اور خواتین سے مخصوص نہیں بلکہ مردوں کو بھی حجاب کرنا ہوگا اور اسکا راستہ یہ ہے کہ وہ حضرات نگاہوں کو پاک رکھیں.


انہوں نے مردوں اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا : مردوں اور خواتین کا حق برابر ہے مگر مشابہہ اور ایک جیسا نہیں بلکہ ہر ایک کی ذمہ داری اور حق میں فرق ہے.


نشست سے ایک مسلمان طالبہ نے حجاب پہننے کے بارے میں کہا : میں فٹبال اور باسکٹ بال کا پلیر ہو اور جب کھیلتی ہوں تو دوسرے مجھے حیرانی سے دیکھتے ہیں کہ اسکا یہاں کیا کام ؟ مگر میں نے اسلامی احکام اور ثقافت کے مطابق عمل کیا ہے اور اس پر پابند رہوں گی

نشست کے اختتام پر غیر مسلم طالبات نے حجاب پہننے اور اسکے آداب اور طریقوں کے حوالے سے سوالات کیے۔

3579996

نظرات بینندگان
captcha