عراق اور شام کے بعد تکفیری تنظیم پاکستان میں مزارات پر حملہ آور ہوچکی ہے۔

IQNA

عراق اور شام کے بعد تکفیری تنظیم پاکستان میں مزارات پر حملہ آور ہوچکی ہے۔

7:56 - March 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502606
بین الاقوامی گروپ: اولیاء اور صوفیوں کی سرزمین کو خاک وخون میں نہلانے والے عناصر پر رحم کرنا ملک سے دشمنی ہے۔ راجا ناصر
عراق اور شام کے بعد تکفیری تنظیم پاکستان میں مزارات پر حملہ آور ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز- وحدت نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیون میں اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس کے انعقاد کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اس خطے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا ای سی او کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ خطے کی ترقی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا ۔ 

علاقائی سالمیت اور اقتصادی خوشحالی کی راہ میں یہ کانفرنس ایک اہم سنگ میل ہے۔ خطے سمیت پوری دنیا کو درپیش چیلنجز میں انتہا پسندی سر فہرست ہے جسے مل کی ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کے خلاف مستقل بنیادوں پر تعاون کیا جانا چاہیے ۔ 

عالمی طاقتیں کرائے کے غنڈوں کے ذریعے خطے کو بدامنی کا شکار بنانا چاہتے ہیں تاکہ ترقی و استحکام کا رستہ روکا جا سکے۔ داعش عراق اور شام کے بعد پاکستان میں مزارات اور مقامات پر حملہ آّور ہوچکی ہے اور تکفیری شدت پسندوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے کی وجہ سے ملک مسایل کا شکار ہے انکے حامیوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہیے۔

نظرات بینندگان
captcha