برطانیہ ؛ سوئمنگ مقابلوں میں بورکینی کی اجازت مل گئی

IQNA

برطانیہ ؛ سوئمنگ مقابلوں میں بورکینی کی اجازت مل گئی

8:05 - March 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502611
بین الاقوامی گروپ: برطانیہ کی سوئمنگ اتھارٹی نے مسلم خواتین کے لیے بورکینی(اسلامی تیراکی لباس) پہننے کی اجازت دے دی
برطانیہ ؛ سوئمنگ مقابلوں میں بورکینی کی اجازت مل گئی

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «ڈیلی میل» کے مطابق مسلم سپورٹس فیڈریشن کی درخواست پر برطانیہ کی سویمنگ اتھارٹی « آماٹور سویمنگ فیڈریشن» نے ایک نیے حکمنامے کے تحت مسلم خواتین کو بورکینی(اسلامی تیراکی لباس) کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔


اس تازہ حکم نامے کے مطابق خواتین ڈاکٹر کی ہدایت یا مذہبی قوانین پر عمل کی وجہ سے بورکینی کے ساتھ تیراکی کرسکتی ہیں۔


آماٹور فیڈریشن کے سربراہ«کریس بوسٹاک» نے اس نیے قانون کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہت سے دیگر ممالک مقابلوں میں شریک ہوسکتے ہیں

انکا کہنا تھا : ہمارا مقصد صلاحیتوں کو ابھارنا ہے اور اس نیے قانون سے بہت سے صلاحیتیں ابھر کر سامنے آسکتی ہیں

3580567

نظرات بینندگان
captcha