تھران «سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے مقابلہ» سیمینار کا انعقاد

IQNA

تھران «سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے مقابلہ» سیمینار کا انعقاد

7:43 - March 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502624
بین الاقوامی گروپ: عراقی میڈیا کے اعلی حکام اور ایرانی حکام کے درمیان «سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے مقابلہ» سیمینار کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا

تھران «سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے مقابلہ» سیمینار کا انعقاد


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق عراق میں عربی میڈیا الاینس کے سربراہ اور عراق میں کلچرل ایمبیسیڈر حجت الاسلام غلامر رضا ابازر کے درمیان ملاقات ہوئی

صالح المیاح نے عربی میڈیا الاینس کے حوالے سے کہا کہ اس وقت ہمارے ۲۶ شعبے مختلف ممالک میں کام کررہے ہیں جبکہ مرکزی دفتر قاہرہ میں ہے اور اس الاینس کے تحت آٹھ سو ویب سایٹس کام کررہی ہیں

انہوں نے ایرانی حکام سے گذشتہ ملاقاتوں کو مفید قرار دیا اور «سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے مقابلہ» سیمینار کو ایران میں منعقد کرانے پر خوشی کا اظھار کیا۔


صالح المیاح نے کہا کہ عربی اور مغربی میڈیا ایران کا منفی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے حالانکہ ایران میں حقیقت اسکے برعکس ہے۔


ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر غلامرضا اباذری نے میڈیا کے رائے عامہ پر اثرات کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا : میڈیا میں یہ طاقت موجود ہے کہ وہ ایران میں حقایق کو درست انداز میں پیش کرکے اس ملک کا روشن اور شفاف چہرہ پیش کرسکے۔


انکا کہنا تھا کہ ایران مشترکہ طور پر تربیتی کورسز رکھنے اور «سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے مقابلہ» کے انعقاد میں ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے

اباذری نے تجویز دی کہ اس مفید معلومات کو کتابی شکل اور عربی ویب سایٹس پر بھی پیش کیا جائے۔

3581282

نظرات بینندگان
captcha