اسپینش اخبار: «بارسلونا» بغیر مسجد کے اسلامی شہر

IQNA

اسپینش اخبار: «بارسلونا» بغیر مسجد کے اسلامی شہر

7:45 - March 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502630
بین الاقوامی گروپ: روزنامه «لابانجورڈیا» نے مسلم کیمونٹی کے اعتراض کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ بارسلونا بغیر مسجد کے اسلامی شہر ہے

اسپینش اخبار:«بارسلونا» بغیر مسجد کے اسلامی شہر


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے menafn لکھتا ہے کہ اسپین کے کاتالونیا میں سب سے زیادہ مسلمان آبادی موجود ہے جہاں دسییوں ہزار مسلمان موجود ہیں مگر لوگوں کا کہنا ہے کہ بارسلونا جو اس ایریے میں آ باد ہے یہاں کیوں قابل ذکر مسجد موجود نہیں۔

روزنامه لابانجورڈیا کے مطابق گذشتہ سالوں میں کم از کم تین ہزار عیسائی اسپین میں اسلام قبول کرچکے ہیں اور کاٹالونیا کے خودمختار علاقے میں پانچ لاکھ سے زاید مسلمان رہتے ہیں

اخبار کے مطابق اسپین میں ہزار کے لگ بھگ مساجد آباد ہیں جنمیں اکثر کاٹالونیا اور اندلس میں قایم ہیں اور اس وقت اسپین میں اسلام کے حامیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.


اسپین میں مسلم رہنما«ریاض تاتاری» کا کہنا ہے: رپورٹ منطقی ہے اور یہاں اسلام قبول کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے

میڈریڈ کے کومپلوٹنسہ یونیورسٹی کے استاد «لورا میخارس» کا کہنا ہے : اسپین میں مسلم آبادی یہاں کے ڈھانچے اور کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے موثر کردار ادا کررہی ہے ۔

3581387

نظرات بینندگان
captcha