ترکی؛ بصارت سے محروم افراد کو تدریس قرآن

IQNA

ترکی؛ بصارت سے محروم افراد کو تدریس قرآن

7:48 - March 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502631
بین الاقوامی گروپ: ترکی کے شہر «اردو» کے پانچ نابیناوں نے صرف ۶۴ گھنٹے کی کلاس میں قرآن مجید پڑھنا سکھ لیا ہے

ترکی؛ بصارت سے محروم افراد کو تدریس قرآن


ایکنا نیوز- ترکی کی آناتولی(AA) نیوز ایجنسی کے مطابق اردو شہر میں شارٹ ٹرم کلاس میں بریل خط کے زریعے سے نابیناوں کے لیے خصوصی کلاس کا اہتمام کیا گیا ہے

اس کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ کم ترین وقت میں جدید طرز پرقرآن مجید سکھایا جاتا ہے ۔


اردو شہر کے میر «انور ییلماز» نے نیوز سے گفتگو میں کہا : صرف چونسٹھ گھنٹوں میں طلبا کو قرآن سکھانا حیرت انگیز ہے جو ادارے اور قرا کے شوق و مضبوط ارادے کو ظاہر کرتا ہے اور بلاشبہ اس سے دیگر اساتذہ کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انکے لیے اس طرز کو نمونہ قرار دیا جاسکتا ہے۔


انکا کہنا تھا : ہمارے دین کا پہلا حکم یہی ہے کہ «إقرا: پڑھو» لہذا ضروری ہے کہ بصارت سے محروم افراد بھی پڑھنے کے میدان میں آگے بڑھیں اور ہم ان معاملات میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں ۔

3581581

نظرات بینندگان
captcha