قدس میں اذان پر پابندی اسلام کے وجود کا انکار ہے۔ ترک مذہبی سربراہ

IQNA

قدس میں اذان پر پابندی اسلام کے وجود کا انکار ہے۔ ترک مذہبی سربراہ

8:19 - March 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3502648
بین الاقوامی گروپ: ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ «محمد گورماز» نے قدس شریف میں اذان پر پابندی کے صھیونی رژیم کے فیصلے کی مذمت کردی

ترکی مذہبی امور کے سربراہ:قدس شریف میں اذان پر پابندی کا مطلب اسلام کے وجود کا انکار ہے


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق محمد گورماز نے فسلطین میں اذان پر پابندی کو اسلام کے وجود سے انکار کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔


ترکی کے مذہبی امور نے غازی عنتاب میں «شیخ شامل» مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صھیونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : اس پابندی سے اسلام اور مسلمانوں کے وجود کے انکار ہے جو قابل افسوس ہے۔


انہوں نے مکہ مکرمہ کے بعد قدس کو مسلمانوں کے لیے حد درجہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا : عظیم مقدسات اور مناسک اس طرح کے اقدامات سے نہیں مٹائے جاسکتے اور لوگوں کے دلوں میں انکا احترام اور محبت زندہ رہے گی

3582577

نظرات بینندگان
captcha