یمن کےصوبہ تعز میں سعودی اتحاد کی کشتی تباہ

IQNA

یمن کےصوبہ تعز میں سعودی اتحاد کی کشتی تباہ

13:44 - March 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3502649
بین الاقوامی گروپ: یمن کے صوبہ تعز کے المخا ساحل کے قریب سعودی عرب کے اتحاد کی ایک کشتی بم سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی ۔

ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز کے المخا ساحل کے قریب سعودی عرب کے اتحاد کی ایک کشتی بم سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی ۔ 

اطلاعات کے مطابق یمن کے خلاف سعودی عرب کے اتحاد کی کشتی المخا ساحل پر ایک مائن سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی ہے۔ 

یمنی ذرائع کے مطابق کشتی میں دھماکہ ہونے کے بعد سعودی عرب کے ہوائی جہازوں نے صوبہ تعز پر متعدد پروازیں کی ہیں ۔ کشتی کی تباہی سے سعودی عرب کے اتحاد کو بہت بڑا دھچکہ لگا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha