کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسلام مخالف پوسٹرز کی مذمت

IQNA

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسلام مخالف پوسٹرز کی مذمت

8:23 - March 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3502655
بین الاقوامی گروپ: مصر کے دارالفتوی مرکز سے وابستہ اسلامی واچ تنظیم نے کیلفورنیا یونیورسٹی میں اسلام مخالف پوسڑز لگانے کی شدید مذمت کی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «حمرین نیوز» کے مطابق مصر کے دارالفتوی مرکز سے وابستہ اسلامی واچ تنظیم نے کیلفورنیا یونیورسٹی میں اسلاموفوبیا پوسٹرز اور اعلامیے کی مذمت کی ہے جسمیں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کی گرفتاری کے لیے مراکز قایم کیے جائے

اس تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ اعلامیے طنز کی صورت میں بھی ہو تو خطرناک ہیں

اسلامی واچ تنظیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ اعلامیہ فرانکلین روزولٹ کے بیان کی طرح ہے جسمیں انہوں نے جنگ عظیم دوم کے دوران جاپانی نژاد امریکن کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔


تنظیم نے ان واقعات کی روک تھام اور مسایل کے بنیادی حل کا مطالبہ کیا ہے۔

کیلفیورنیا میں نصب پوسٹرز میں لکھا ہے : سان ڈیاگو میں اسلامی مرکز کو فورا خالی کیا جائے اور اس شہر میں مسلمان آتے جاتے ہوئے پولیس کو انفارم کرکے اور اجازت نامہ لینے کے بعد داخل ہوجائے۔

کیلفیورنیا یونیورسٹی میں نصب ان پوسٹرز پر غیر مسلم طلباء نے بھی افسوس کا اظھار کیا ہیں ۔

3582954

نظرات بینندگان
captcha