شامی ایئر ڈیفنس فورس نے اسرائیل کے ایک حملہ آور جنگی طیارے کو مار گرایا

IQNA

شامی ایئر ڈیفنس فورس نے اسرائیل کے ایک حملہ آور جنگی طیارے کو مار گرایا

17:43 - March 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502687
بین الاقوامی گروپ: شام کی ایئر ڈیفنس فورس نے گذشتہ 6 سال میں پہلی بار اسرائیل کے 4 حملہ آور طیاروں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک طیارے کو سرنگوں کردیا ہےجبکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے اندر کئی اہداف پر بمباری کی ہے
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل کے 4 جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا جبکہ  شام کی ایئر ڈیفنس فورس نے گذشتہ 6 سال میں پہلی بار اسرائیل کے حملہ آور طیاروں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک طیارے کو سرنگوں کردیا ہےجبکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے اندر کئی اہداف پر بمباری کی  ہے۔۔
 اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے اندر کئی اہداف پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق گذشتہ 6 سال میں پہلی بار شام کی ايئر ڈیفنس فورس نے اسرائیلی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے اسرائیل شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی بھر پور مدد کررہا ہے جبکہ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب، قطر اور ترکی کی حمایت بھی حاصل ہے۔۔
نظرات بینندگان
captcha