سعودی وزارت حج :ایران حجاج اس سال حج کرسکیں گے

IQNA

سعودی وزارت حج :ایران حجاج اس سال حج کرسکیں گے

9:00 - March 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502689
بین الاقوامی گروپ:سعودی وزارت حج و عمره نے ایران سے معاملات حل ہونے کی خبردی ہے

وزارت حج سعودی عرب :ایران حجاج  اس سال حج کرسکیں گے


ایکنا نیوز- شفقنا نے سعودی نیوز ایجنسی (SPA) کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزارت حج نے رسمی بیان صادر کردیا ہے جسکے مطباق اس سال ایرانی حجاج سعودی اور حج کے لیے مکہ آسکتے ہیں اور اس حوالے سے تمام معاملات طے پاگیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی اسلامی ملک سے حجاج کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی انتظامات میں عدم توجہ اور ایرانی حجاج کی شہادتوں کے بعد گذشتہ سال ایرانی حجاج حج سے محروم رہ گیے تھے.


سعودی وزارت حج و عمرہ نے دعوی کیا ہے کہ تمام حجاج کی خدمت اور انکی حفاظت اور سہولیات کے لیے تمام تر وسایل برویے کار لائے جائیں گے ، دو سال قبل ناقص انتظامات کی وجہ سے ہزاروں حجاج ہلاک اور زخمی ہوگیے تھے

ناقص انتظامات پر پوری دنیا سے اعتراضات کیے گیے اور اسی بنیاد پر سعودی عرب کی کوشش ہے کہ تمام حجاج بالخصوص ایرانی حجاج کی شکایتوں کا ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔

3584897

نظرات بینندگان
captcha