مصری سلفی: مدر ڈے منانا حرام ہے !

IQNA

مصری سلفی: مدر ڈے منانا حرام ہے !

7:50 - March 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3502703
بین الاقوامی گروپ: مصر کی«دعوت سلفی» نامی تنظیم کے نایب امیر «ياسر برهامی» نے فتوی دیا ہے کہ یوم مادر منانا شرعا حرام ہے

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق یاسربرھامی نے کہا ہے کہ عید فطر اور عید قربان پر تحفہ خرید کردیا جاسکتا ہے مگر اسکے لیے الگ سے پروگرام منانا حرام ہے گرچہ اس سے ماں ناراض ہوتی ہو مگر اسطرح کا پروگرام درست نہیں اور اسمیں شرکت گناہ ہے۔


برھامی کے اس متنازعہ فتوے پر شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں ، قاہرہ کی «عمر مُكَرَّم» جامع مسجد کے خطیب اور امام شيخ «مظهر شاهين» نے کہا ہے کہ اس حوالے سے پروگرام کسی طرح غیر اسلامی نہیں اور اسکا عید فطر اور عید قربان سے کویی تصادم نہیں بشرطیکہ کویی حرام کام نہ کیا جائے۔


معروف سیاست داں اور پارلیمانی لیڈر «ياسر قوره» نے اس فتوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا نے تمام انسانوں کو حکم دیا ہے کہ والدین کی خدمت کریں اور پیغمبر اکرم (ص) نے بھی اسکی تاکید فرمائی ہے تو کیا خدا اور اسکے رسول(ص) کے حکم کے باوجود مفتی برھامی خدا کے حلال کو حرام کرکے فتنہ برپا کرنا چاہتا ہے۔

3585307

نظرات بینندگان
captcha