امریکہ؛ مسلمانوں پر پابندی کے حق میں تیرہ ریاستیں متحد

IQNA

امریکہ؛ مسلمانوں پر پابندی کے حق میں تیرہ ریاستیں متحد

8:48 - March 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3502730
بین الاقوامی گروپ: ٹیکساس کی سربراہی میں تیرہ ریاستوں نے الائنس بناکر ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت اور مسلمانوں پر داخلے کی پابندی کی حمایت کردی

امریکہ؛ تیرہ ریاستوں کی مسلمانوں پر داخلے کی حمایت


ایکنا نیوز- نیوز چینل «پریس ٹی وی» کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے جنوری کو ایران، عراق، سومالیہ، سوڈان، شام، یمن اور لیبیا کے باشندوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی تھی

اس حکمنامے کے خلاف شدید اعتراضات سامنے آئے تھے اور بلاآخر فیڈرل عدالت نے اس حکم کو منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا

فروری کو ٹرمپ نے ایک اور حکم میں ایران، شام، یمن، لیبیا، سومالیہ اور سوڈان کے باشندوں پر نوے دن کے لیے پابندی لگائی جسکو ایک بار پھر عدالت نے روک دیا ۔


ان واقعات کے بعد ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کِن پاکسٹون نے گیارہ دیگر ریاستوں کے ساتھ ملکر ورجینیا کی عدالت میں اس حکم کو لازم الاجرا قرار دینے کا مطالبہ کیا۔


درخواست میں کہا گیا کہ سیکورٹی کے لیے پابندی ضروری ہے اور اسکے لیے مہاجرین کی آمد و رفت پر کنٹرول کرنا سلامتی کے لیے لازم ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا: قومی سلامتی کے لیے مذکورہ ممالک پر پابندی ضروری ہے تاہم عدالت نے اس کو بنیادی قوانین سے متصادم قرار دیکر منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔


3585989

نظرات بینندگان
captcha