کینیڈا «کیمروز» کے جوانوں کی قرآنی کاوش

IQNA

کینیڈا «کیمروز» کے جوانوں کی قرآنی کاوش

12:44 - September 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3503493
بین الاقوامی گروپ:کینیڈا کی ریاست آلبرٹا کے شہر کیمروز کے مسلمان جوانوں کے تعاون سے شہر کی مرکزی لایبریری میں اسلام و قرآن شناسی کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا

کینیڈا «کیمروز» کے جوانوں کی قرآنی کاوش


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے Camrose Canadian کے مطابق مسلم جوانوں کے گروپ کے رکن عبدل خوجه کا کہنا تھا: ہم اس پروگرام کے زریعے سے اسلام اور قرآن کو متعارف کرانا چاہتے ہیں

اس پروگرام میں قرآنی پوسٹرز کے علاوہ قرآن مجید کی مختلف آیات کی وضاحت اور اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی گیی۔

عبدل کا کہنا ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے والے جان لیں کہ اسلام اسکے برعکس ہے۔

انکا کہنا تھا کہ قرآن کسی طور دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا اور جہاں جہاد کی بات آتی ہے تو اسکا مطلب اپنا دفاع ہے۔

اس پروگرام میں مختلف لوگوں نے اسلام کے بارے میں سوالات پوچھے ۔

قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کے مختلف شہروں میں اسلام شناسی کے حوالے سے مسلمانوں کی جانب سے مہم شروع کیا گیا ہے۔

اس مہم کا مقصد اسلامو فوبیا کی شدت میں کمی لانا بتایا جاتا ہے بالخصوص مختلف یورپی شہروں میں حالیہ واقعات سے اسلام کے بارے میں حد درجہ نادرست تصورات پیدا ہوچکا ہے۔

3638071

نظرات بینندگان
captcha