کشمیر؛سیرت النبی (ص) کانفرنس کا انعقاد

IQNA

کشمیر؛سیرت النبی (ص) کانفرنس کا انعقاد

7:28 - December 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3503874
بین الاقوامی گروپ: حضرت محمد(ص) کی مناسبت سے سیرت النبی (ص) کانفرنس جموں کشمیر میں منعقد کی گیی

کشمیر؛سیرت النبی (ص) کانفرنس کا انعقاد


ایکنا نیوز- روزنامه Brighter Kashmir کے مطابق حریت کانفرنس کے صدر سید علی شاه گیلانی نے سیرت کانفرنس سے خطاب میں کہا: پیغمبراسلام(ص) کسی خاص قوم ، نسل یا مذہب نہیں بلکہ انسانیت کے لیے ایک نمونہ کامل ہیں۔

انکا کہنا تھا: پیغمبر(ص) نے دنیا کے لیے امن کا پیغام لایا اور آپ نے انسانیت کو عدالت، انصاف اور برادری کا درس دیا۔

گیلانی نے مزید کہا: حضرت محمد(ص) کی تعلیمات نے ایسا انقلاب برپا کیا کہ دنیا کا نقشہ ہی بدل گیا۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا آپ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی سعادت پا سکتی ہے۔

گیلانی کا کہنا تھا کہ قرآن اور حضرت محمد(ص) کی تعلیمات کے بغیر استعمار و استکبار کا مقابلہ مشکل ہے۔

کانفرنس سے دیگر دانشوروں نے بھی حضرت محمد(ص) کی سیرت پر خطاب کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پاک و ہند میں ولادت حضرت محمد(ص) کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور محافل جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے/.

3668354

نظرات بینندگان
captcha