مسجد الروضة کی مجلس فاتحہ میں عیسائیوں کی تلاوت قرآن

IQNA

مسجد الروضة کی مجلس فاتحہ میں عیسائیوں کی تلاوت قرآن

7:38 - December 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3503880
بین الاقوامی گروپ: مصر کی مسجد الروضة کے شہداء کے لیے رسم قل میں مسیحی جوانوں نے بھی قرآن کی تلاوت کی

مسجد الروضة کی مجلس فاتحہ میں عیسائیوں کی تلاوت قرآن


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق رسم قل کی محفل میں جمعیت اسلام کے علاوہ جمعیت مسیح کے جوانوں نے شرکت کی اور شہداء کے خاندان سے ہمدردی کا اظھارکیا

عیسائی جمعیت کے سربراہ زین فکری نے مجلس کے شرکاء سے خطاب میں تکفیریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: دہشت گرد بلاتفریق سب کو مار رہے ہیں مگر مصری عوام قرآن و انجیل کے سایے میں انکے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

مسلم جمعیت کے نایب صدر مجدی رسلان نے کہا کہ دہشت گردوں کے لیے سب برابر ہیں اور وہ مصر کے عوام کو مٹانا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہوگا۔


انکا کہنا تھا کہ نمازیوں پر حملہ کرنے والے کسی دین سے تعلق نہیں رکھتے۔

آرتھوڈکس کلیسا کے نمایندے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکست تسلیم نہیں کریں گے۔

انکا کہنا تھا : دہشت گرد رویے زمین پر فساد کرنے والے ہیں اور یہ کرایے کے قاتل کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔/

3668511
نظرات بینندگان
captcha