قرآن کی تلاوت سننے پر سولہ سال قید کی سزا

IQNA

قرآن کی تلاوت سننے پر سولہ سال قید کی سزا

7:47 - December 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503885
بین الاقوامی گروپ: سینکیانگ میں قزاق مسلمان کے موبایل سے قرآنی تلاوت ملنے پر سولہ سال قید کی سزا سنائی گیی

قرآن کی تلاوت سننے پر سولہ سال قید کی سزا


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے RFA؛ کے مطابق پینتالیس سالہ منات حمیت کو وکیل کی اجازت دیے بغیر قرآنی آڈیو فایل کی وجہ سے سولہ سال کے لیے جیل بھیجوایا گیا ہے۔


انکا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا کہ تمھیں سولہ سال قید کی سزا عدالت نے سنائی ہے اور جب ہم نے کہا کہ ہمیں وکیل لینے کی اجازت ملنے چاہیے تو کہا کہ تمھارا وکیل تھا۔


منات کو «دہشت گردی مواد پھیلانے» اور «فرقہ واریت» کے الزامات میں مذکورہ سزا سنائی گیی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں مسلمانوں بالخصوص اویغور قوم کو سخت سزاوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حالیہ مہینوں میں سینکڑوں مسلمانوں کو گرفتار، انکے بینک اکاونٹس بند اور دہشت گردی کے الزامات میں ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔/

3668853

نظرات بینندگان
captcha