ایکنا نیوز- وحدت کانفرنس سے خطاب میں رہبر معظم کے مشیرآیتالله تسخیری نے مہمانوں کو خوش آمدید اور جشن میلاد النبی کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا : امت مسلمہ میں وحدت ایک جدید اسلامی تمدن کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔
انکا کہنا تھا: اسلام دشمن طاقتیں بالخصوص امریکہ اور صھیونی رژیم مسلمانوں میں اختلاف ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
آیتالله تسخیری کا کہنا تھا: قرآنی امور جیسے توحید اور تقوا پر عمل پیرا ہوکر وحدت کا ہدف آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا: اسلامی شریعت وحدت کی بنیاد ہے اور اس حوالے سے تمام اسلامی مسالک ایک نیے تمدن کی بنیاد کے لیے قرآنی تاکید پر عمل کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔/