ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق اگرچہ سوئیڈن میں اس سے پہلے قرآن کریم کا ترجمہ شایع کیا جاچکا ہے مگراس مستند تفسیر کی اشاعت کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی
سوئیڈن میں انجمن «یاران منتظر» کے سربراہ حسین فرطوسی نے ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر سے گفتگو میں کہا: انجمن یاران منتظر اسلامی کتابوں کے ترجمے اور اشاعت میں اچھا تجربہ رکھتی ہے اور اسی حوالے سے تفیسر «المیزان» اور تفسیر نمونه کی مدد سے تیسیویں پارے کی تفسیر شایع کی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں دیگر پاروں کی تفسیر کی اشاعت بھی پروگرام میں شامل ہے۔
فرطوسی کا کہنا تھا: یاران منتظر کی کوشش سے تفسیر کو www.dvv.se ) ویب سایٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے اور یہ تفسیر ستمبر ۲۰۱۷ کو پانچ سو چالیس صفحات کے ساتھ چھپ چکی ہے۔
اس تفسیر کے حصول کے لیے ایمیل ( info@dvv.se پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
سوئیڈن کی اہم بک شاپس پر ۲۱۵ کراون قیمت کے ساتھ تفسیر کی مذکورہ کتاب موجود ہے/.