حکومتی سرپرستی میں؛ میانمار میں سولہ مساجد شہید

IQNA

حکومتی سرپرستی میں؛ میانمار میں سولہ مساجد شہید

8:40 - December 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3503943
بین الاقوامی گروپ: شبکه انگریزی چینل «Weekly English News» کے مطابق رخائن میں ایک ہفتے کے دوران سولہ مساجد کو شہید کیا جاچکا ہے

حکومتی سرپرستی میں؛میانمار میں سولہ مساجد شہید

 

ایکنا نیوز- رخاین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومتی سرپرستی کے ساتھ نومبر کے آخری ہفتے میں کم از کم سولہ مساجد کو شدت پسند شہید کروا چکے ہیں۔

 

انگریزی چینل نے مقامی آبادی کے حوالے سے  خبردی ہے کہ مساجد اور مسلمانوں کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت جان بوجھ کر انکو روکنے سے گریز کررہی ہے۔

 

انگریزی چینل کے مطابق برما کے شہر «باکتو» کے مہاجر کیمپ میں آگ لگنے کا واقعہ بھی رونما ہوا تھا جس پر شکوک و شبہات کا اظھار کیا جارہا ہے۔

میانمار کی سیکورٹی فورسز نے نابورا نامی گاوں میں چار مسلمان گھروں کو مسمار نذر آتش کردیا تھا جہاں پر مسلم آبادی سخت اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔/

3672225

 

نظرات بینندگان
captcha