اسرائیل مسلمانوں کی طاقت سے بے خبر ہے، مولانا اقرار حیدر

IQNA

اسرائیل مسلمانوں کی طاقت سے بے خبر ہے، مولانا اقرار حیدر

14:41 - December 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3503949
بین الاقوامی گروپ: مولانا سید اقرار حیدر نے کہا کہ کچھ عرب ممالک کے سربراہان نے اس امر میں اسرائیل کی بھرپور حمایت کی ہے، جس کے نتیجہ میں غزہ میں فلسطینیوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد المصطفیٰ منڈی جموں کے امام و خطیب مولانا سید اقرار حیدر زیدی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس فیصلے کے خلاف صف آرا ہونا چاہیے، جس کے تحت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، جس کی طر ف رسول اکرم (ص) اور ان کے اصحاب نے اپنی پیشانی کر کے نماز ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ حضرت امام خمینی (رہ) نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو احتجاج کرنے کا حکم دیا ہے۔

مولانا سید اقرار حیدر نے کہا کہ مسلمان اس بات کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا کہ ایسی پاک جگہ کو اسرائیل جیسے غصبی ملک کا حصہ بنایا جائے۔ مولانا سید اقرار حیدر نے کہا کہ کچھ عرب ممالک کے سربراہان نے اس امر میں اسرائیل کی بھرپور حمایت کی ہے، جس کے نتیجہ میں غزہ میں فلسطینیوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو اس بات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے اور اسلامی حکومتوں کو کوئی سخت اقدام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کی طاقت سے بے خبر ہے اور اگر مسلمان یکجا ہوجائیں تو اسرائیل کو دندان شکن جواب دیا جاسکے گا اور یہ صہیونی ریاست پل بھر میں مٹ جائے گی۔

نظرات بینندگان
captcha