بوکوحرام، نائجیریا کے دینی معاشرے کے لئے اہم چیلنج ہے ؛نائجیریا کے نائب مفتی

IQNA

بوکوحرام، نائجیریا کے دینی معاشرے کے لئے اہم چیلنج ہے ؛نائجیریا کے نائب مفتی

8:58 - December 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503980
بین الاقوامی گروپ: عمر محمد تیجانی نے کہا ہے کہ: اس گروہ کے مظالم اور غیر انسانی اقدامات نائجیریا کے شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن گئے ہیں۔

بوکوحرام، نائجیریا کے دینی معاشرے کے لئے اہم چیلنج ہے ؛نائجیریا کے نائب مفتیایکنانیوز- شفقنا کے مطابق نائجیریا کے مفتی اعظم کے نائب نے کہا ہے کہ: دھشتگرد گروہ «بوکوحرام» کئی سالوں سے عوام کو قتل کر رہے ہیں اور آج یہ گروہ نائجیریا کے لیے ایک مشکل بن گیا ہے۔

 عمر محمد تیجانی نے کہا ہے کہ: اس گروہ کے مظالم اور غیر انسانی اقدامات نائجیریا کے شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا: اس گروہ نے عوام کے قتل عام سے ملک میں فساد برپا کیا ہوا ہے، اور حکومت اس سے لڑنے میں مصروف ہے۔

 انہوں نے مزید کہا: اگرچہ اس ملک میں کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں جیسا کہ شیخ زکزاکی پر فوج کا حملہ کرنا، لیکن کلی طور پر اس ملک میں شیعہ اور سنی باہمی دوستی اور برادری پر ایمان رکھتے ہیں، اور سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ بوکوحرام ایک دہشتگرد گروہ ہے۔

 عمر محمد تیجانی نے کہا: مومن کا ایمان پیغمبر (ص) اور ان کی آل (ع) کی پیروی کیئے بغیر کامل نہیں ہوتا ہے، جو کوئی بھی شہادتین پڑھے اس کےبلیے ضروری ہے کہ پیغمبر اور ان کی آل کی محبت بھی دل میں رکھے۔

 انہوں نے کہا: اس گروہ کی جانب سے قرآن کی غلط تاویل اور تفسیر ایک مسئلہ بن گیا ہے، اور یہ شیعہ سنی علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

نظرات بینندگان
captcha