امریکہ کے بیت المقدس کے بارے میں خطرناک منصوبوں کا انکشاف

IQNA

امریکہ کے بیت المقدس کے بارے میں خطرناک منصوبوں کا انکشاف

9:14 - December 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503981
بین الاقوامی گروپ: اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امت مسلمہ امریکہ کو ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی اور مسلمان بیت المقدس کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کریں گے۔

ایکنا نیوز - شفقنا کے مطابق فلسطینی تنظيم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عنقریب فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں خطرناک منصوبوں کا اعلان کرنے والی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے بارے میں خطرناک منصوبوں کا اعلان کرنے والا ہے جس میں اسرائیل کو یہودی حکومت کے عنوان سے باقاعدہ تسلیم کرنا، غیر قانونی یہودی بستیوں کو باقاعدہ اسرائیل کا حصہ قراردینا اور آوارہ وطن فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کو منسوخ کرنے کے خطرناک منصوبے شامل ہے۔

نظرات بینندگان
captcha