ایران کے تعاون سے؛ پاکستان میں قرآنی مقابلوں کا اہتمام

IQNA

ایران کے تعاون سے؛ پاکستان میں قرآنی مقابلوں کا اہتمام

8:05 - December 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503983
بین الاقوامی گروپ: تیسرا قومی قرآنی مقابلہ اٹھائیس دسمبر سے ایرانی ثقافتی مرکز اسلام آباد کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے

ایران کے تعاون سے؛پاکستان میں قرآنی مقابلوں کا اہتمام

 

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز اسلام آباد، ادارہ صوت‌القرآن العالميه اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے حفظ و حسن قرآت کے مقابلے بدھ سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے

 

قرآنی مقابلوں میں پاکستان قرآنی ماہرین  کے علاوہ ایران کے معروف شہرت یافتہ قاری محمود کاشفی بھی جج کے فرایض انجام دیںگے

 

قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کے لیے سلیکشن مرحلہ سندھ (كراچي)، پنجاب (لاهور)، بلوچستان (كويٹه)، خيبرپختونخواه (پيشاور)، گلگت بلتستان (اسكردو)  كشمير آزاد (مظفرآباد) میں قرآء کے درمیان اس سے پہلے منعقد ہوچکا ہے اور ان مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز مذکورہ مقابلے میں شریک ہوں گے۔

 

ان مقابلوں میں کامیاب طلباء اور قرآء کو ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے تہران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بھجوایے جائیں گے۔

 

 

مقابلوں کے اختتام پر انعامات کی تقریب منعقد ہوں گی جسمیں ایرانی سفیر کے علاوہ مذہبی امور کے وزیر بھی شریک ہوں گے/.

3675725

نظرات بینندگان
captcha