جرمنی؛ میں «انڈونیشین قرآنی ترجمہ» کے موضوع پر کانفرنس

IQNA

جرمنی؛ میں «انڈونیشین قرآنی ترجمہ» کے موضوع پر کانفرنس

8:08 - December 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503988
بین الاقوامی گروپ: «انڈونیشین قرآنی ترجمہ» کانفرنس انتیس اور تیس دسمبر کو جرمنی کی فرایبرگ(Freiburg اسلامی یونیورسٹی میں منعقد ہوگی

جرمنی؛ میں «انڈونیشین قرآنی ترجمہ» کے موضوع پر کانفرنس

 

ایکنا نیوز- جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق  فرایبرگ(Universität Freiburg آلبرٹ-لودویگ) اسلامی یونیورسٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے: انڈونیشیاء مسلم آبادی کے حوالے سے اہم ترین ملک ہے جہاں سب سے زیادہ قرآن ترجموں پر کام ہوا ہے

خودمختاری کے بعد انڈونیشین زبان کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی قرآنی ترجموں پر خاصا کام ہوا ہے جنمیں مقامی زبانیں کافی تعداد میں شامل ہیں ۔

 

مختلف زبانوں میں قرآنی ترجموں کے باوجود انکی ادبی اورزبانی ساخت و ساز پر اصولی طور پر توجہ نہیں دی گیی ہے لہذا اس کانفرنس میں ماہرین ادبیات و قرآن، اسکالرز اور محققین کی بڑی تعداد میں دعوت دی گیی ہے تاکہ وہ قرآنی ادبیات اور ترجموں پر رہنمایی اور ماہرانہ نظر پیش کرسکیں۔

 

دانشوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قرآنی مقالوں کا خلاصہ  ۲۸ فروری ۲۰۱۸ تک انگریزی میں مذکورہ یونیورسٹی کو ارسال کریں تاکہ انہیں کانفرنس پر مدعو کیا جاسکے۔

 

خواہشمند افراد کو  ۳۱ مارچ ۲۰۱۸ تک انکی شرکت کے حوالے سے مطلع کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ ۱۵ جولائی  ۲۰۱۸ تک مقالہ ارسال کریں۔

 

کانفرنس میں شرکت کے تمام اخراجات مدعو کرنے والا ادارہ ادا کرنے کے پابند ہوگا/.

3676254

نظرات بینندگان
captcha