ایکنا نیوز- سحر ٹی وی کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق، کابل میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے بعد دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 40 سے زائدافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
خودکش حملے کے بعد مزید دو بم پھٹنے سے نقصانات زیادہ ہویے ہیں۔
افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔
دھماکہ آج صبح اس وقت ہوا جب تبیان ریسرچ اور ثقافتی سینٹر میں علمی پروگرام جاری تھا اور زیادہ تر ہلاکتیں اسی مرکز میں ہوئیں جن میں 3 صحافی اورطلباء کی بڑی تعداد شامل ہے۔
تبیان ریسرچ اور ثقافتی سینٹر افغانستان کے شیعہ مسلمانوں سے متعلق ہے۔
افغان میڈیا فاوںڈیشن کے سربراہ «مجیب خلوتگر» نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔
ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند کے پولیس مرکز پر کار بم دھماکہ کیا گیا تھا۔