فلسطینی سفیر سے ملاقات؛ رضا کار فورس نے قدس کے دفاع پر آمادگی کا اظھار کردیا

IQNA

فلسطینی سفیر سے ملاقات؛ رضا کار فورس نے قدس کے دفاع پر آمادگی کا اظھار کردیا

7:49 - December 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3504013
بین الاقوامی گروپ: اسلامی انقلابی فورس (نُجَباء) نے فلسطین کے سفیر احمد عقیل سے ملاقات مں اسلامی ممالک کی وحدت پر تاکید کرتے ہوئے قدس کے دفاع پر آمادگی کا اظھار کیا

فلسطینی سفیر سے ملاقات؛عراقی نجباء رضا کار فورس نجباء  نے قدس کے دفاع پر آمادگی کا اظھار کردیا

 

ایکنا نیوز- اسلامی عراق رضا کار فورس نُجَباء  کے رہنما نے عراق میں فلسطینی سفیر احمد عقیل سے ملاقات کی ۔ نجباء فورس کے رہنما حجت‌الاسلام والمسلمين اكرم كعبي نے ملاقات میں صھونیزم سے مقابلے اور مسلمانوں کی وحدت پر زور دیا۔

 

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے صھیونیزم اور عالمی استعمار  سے مقابلے کے لیے مسلمانوں میں اتحاد ناگزیر قرار دیا۔

 

نُجَباء کے جنرل سیکریٹری نے امریکی صدر کے اقدام کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قدس شریف کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

 

شيخ اكرم كعبی نے قدس کو صھیونی دارالحکومت قرار دینے کے اعلان کو تحریک آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صھیونی رژیم کو جایز ریاست کے طور پر پیش کرنا ہے۔

 

ملاقات میں فلسطینی سفیر نے نجباء تحریک کی حمایت کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظھار کیا۔/

 

3677444

 

نظرات بینندگان
captcha