الازهر؛ دنیا کی اہم زبانوں میں قرآن کے ترجمے کا اہتمام

IQNA

الازهر؛ دنیا کی اہم زبانوں میں قرآن کے ترجمے کا اہتمام

10:04 - April 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3504399
بین الاقوامی گروپ: الازھر یونیورسٹی کے وایس چانسلر یوسف عامر کے مطابق ادارے کے تعاون سے دنیا کی تیس اہم زبانوں میں قرآن کے ترجمے پر کام شروع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق الازھر کے وایس چانسلر یوسف عامر نے بین الاقوامی کتب نمایش کے ہمراہ منعقدہ سیمینار«اسلامی ثقافت کی ترویج میں الازھر ترجمہ مرکز کا کردار» کے حوالے سے کہا : دنیا کی تیس اہم ترین زبانوں میں قرآنی ترجمے پر کام جاری ہے۔

 

انہوں نے اہم کتابوں کے ترجمے پر خطاب میں کہا: الازھر کی کوشش ہے کہ جولوگ دنیا میں کم علمی یا غلط فھمی کی وجہ سے اسلام سے بدظن ہیں انکو حقیقی اسلام سے متعارف کراسکے۔

 

عامر کا کہنا تھا کہ گذشتہ ڈیڑھ سال میں ۱۵۴ کتابوں کا ترجمہ مکمل ہوچکا ہے اور اس وقت پانچ اہم منصوبے جاری ہیں جنمیں۳۰ زبانوں میں قرآن کے ترجمے کا پروگرام شامل ہے اور اس وقت تک انگریزی،فرنچ اور سواحیلی زبانوں میں کام مکمل ہوچکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ «شیخ محمد متولی شعراوی»(مصری مفسر قرآن ۱۹۱۱ ـ ۱۹۹۸ )  کے قرآنی تفسیر کو مختلف زبانوں میں شایع کرنے اور الازھر کے زیر اہتمام مختلف ڈراموں پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مصر کے شہر اسکندریه میں بین الاقوامی کتب نماش گذشتہ ہفتے سے شروع ہوچکی ہے جو اگلے ہفتے تک جاری رہے گی ۔/

3702694

نظرات بینندگان
captcha