ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ dar-alquran.org؛کے مطابق «ضیوف القرآن»(میهمانان قرآن) کے عنوان سے محفل حسن قرات حرم مطهر امام حسین(ع) میں منعقد ہوئی۔
محفل انچارج شیخ خیرالدین هاد نے ان پروگراموں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا : محفل «ضیوف القرآن» پروگرام آستانہ حسینی کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔
عراقی قاری فلاح زلیف یکی نے خطاب میں کہا: محفل میں بین الاقوامی قرآء،ایران کے سید جواد حسینی اور لبنان کے قاری محمدمهدی عزالدین کی شرکت ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔
انہوں نے حرم مطهر امام حسین(ع) میں ایام رجب کے حوالے سے ان پروگراموں کو بہترین پروگراموں میں شمار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پروگرام مسلسل تین سالوں سے حرم حسینی میں منعقد کیا جارہا ہے۔/