مولانا فضل الرحمٰن کا جمعے کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

IQNA

مولانا فضل الرحمٰن کا جمعے کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

7:24 - April 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504403
بین الاقوامی گروپ: امریکی بمباری سے 100 سے زائد حفاظ کرام کی شہادت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے افغانستان میں امریکی بمباری سے 100 سے زائد بچوں کی شہادت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ،پیلٹ گنز سے سیکڑوں کشمیریوں کو نابینا کردیا گیا ہے۔

 
 

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،صرف موقف اپنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

مولانافضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں مدرسے کے بچوں پر وحشیانہ بمباری کی گئی اور 100 سے زائد بچے شہید کردیے گئے ہیں۔

مولانا نے بظاہر سوشل میڈیا کے دباو میں آکر احتجاج کی کال تو دے دی ہے مگر کیا امریکی گماشتوں کی مذمت بھی کی جایے گی یا نہیں ، کیا غزہ میں مظلوم فلسطینوں کے لیے آواز اٹھاسکتے ہیں ؟وہ لوگ جو خادم حرمین شریفین کے دعوے دار ہیں مگر اسراییل کی کھل کر حمایت پر اترآیا ہے جنہوں نے فلسطینوں کے خون کا سودا کردیا ہے انکی مذمت کی ان میں جرات ہوگی ؟

نظرات بینندگان
captcha