تیونسی عالم کا «بن سلمان» سے خطاب: ھمیں تمھارے قرآن کی ضرورت نہیں

IQNA

تیونسی عالم کا «بن سلمان» سے خطاب: ھمیں تمھارے قرآن کی ضرورت نہیں

6:14 - April 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504409
بین الاقوامی گروپ: تیونس کے معروف مبلغ بشیربن حسن نے سعودی ولی عھد کو مخاطب قرار دیتے ہویے کہا: فلسطین سے خیانت کی وجہ سے ھمیں تمھارے قرآنی نسخوں کی ضرورت نہیں

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے القدس العربی کے مطابق تیونس کے عالم دین بشیر بن حسن نے  محمد بن سلمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسئله فلسطین کے حوالے سے خیانت اور خدا و رسول کے ساتھ عہد شکنی کی ہے۔

تیونسی مبلغ نے بن سلمان کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: تم نے خدا اور اسکے نبی سے کیے وعدے کو توڑدیا ہے،اسلام اور شریعت کی پاسبانی سے سے روگردانی کی ہے حالانکہ ہم اس جعلی رژیم کے مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔

 

انکا مزید کہنا تھا: تم نے ایک غاصب کی حکومت کو تسلیم کیا اور خدا اور اسکے رسول پر الزام لگایا کہ انہوں نے یہودی عورت سے شادی کی حالانکہ رسول گرامی حضرت محمد (ص) نے صفیه بنت حیی ابن اخطب سے شادی کی جواسلام لاچکی تھی پس یہ بہتان تراشی کیوں؟

 

تیونسی عالم نے کہا کہ بن سلمان نے اسرائیل سے معاملہ کیا ہے انکا کہنا تھا: «تو کہتا ہے کہ افریقی مسلمانوں کو قرآن کی ضرورت ہے حالانکہ وہ بھوک اور بے سروسامانی کا شکار ہے اور انہیں روٹی اور گھر چاہیے تم جو رسول خدا سے روگردانی کرچکے ہو پس اپنے قرآن بھی اپنے پاس رکھو۔

 

محمد بن سلمان نے میگزین «آاٹلانٹیک» سے گفتگو میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسرائیلیوں کو فلسطینیوں کی طرح جینے اور الگ ملک کا حق حاصل ہے

 

اس اعلان پر عالمی سطح پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے اور دانشوروں کا کہنا ہے کہ بن سلمان اسرائیل کے ہمراہ سازش میں مشغول ہے۔

3703378

نظرات بینندگان
captcha