ہفتہ اسلام کا اہتمام جرمنی میں

IQNA

ہفتہ اسلام کا اہتمام جرمنی میں

7:19 - April 11, 2018
خبر کا کوڈ: 3504431
بین الاقوامی گروپ: سولہ سے انیس اپریل تک اسٹوٹ گارڈ جرمن یونیورسٹی میں ہفتہ اسلام شناسی منایا جائے گا

ایکنا نیوز- برلن میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق اکیسویں اسلامی شناسی کا ہفتہ منایا جارہا ہے۔

اسٹوٹ گارڈ (Stuttgart)  یونیورسٹی کی مسلم انجمن کے مطابق ہفتہ اسلام شناسی میں معاشرے میں ہم آہنگی کے امور پر پروگرامز ہوں گے

 

اس حوالے سے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی شرکت کے ساتھ نشستوں کا اہتمام کیا جارہا ہے اور

«سوچنا، سوال کرنا اور شناخت» کے عنوان سے ہفتہ اسلامی شناسی میں مختلف مذاہب کے دانشور تبادلہ خیال کریں گے۔

 

ہفتہ اسلام شناسی کے دوران اقتصاد اسلامی ، نظام تغیر کے موضوع پر امرہ آکیل، بدحجاب اور بیکاری کے موضوع پر سارا ساحین، جدید معاشرے میں اسلامی اقدار کے موضوع پر فرید حیدر۔ کامیاب زندگی کے لیے اسلامی طرز عمل پر روف یاسرفیک لیکچرز دیں گے۔

اکیسویں ہفتہ اسلامی شناسی کا اہتمام مسلم طلبا کی انجمن کی جانب سے اسٹورٹ گارڈ یونیورسٹی میں کیا جاتا ہے اور جوانوں کے لیے اسلام کے درست چہرے کو پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔/

3704575

نظرات بینندگان
captcha