نئی دہلی میں 230روہنگیا پناہ گزینوں کا واحد کیمپ جل کر خاکستر ،ایک شخص زخمی

IQNA

نئی دہلی میں 230روہنگیا پناہ گزینوں کا واحد کیمپ جل کر خاکستر ،ایک شخص زخمی

10:25 - April 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504447
بین الاقوامی گروپ:بھارت کے دارالحکومت دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کا واحد کیمپ خاکستر پایا گیا ،واقعے میں کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے ۔

نئی دہلی میں 230روہنگیا پناہ گزینوں کا واحد کیمپ جل کر خاکستر ،ایک شخص زخمیایکنانیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی کے کنچن کنچ علاقے میں 200سے زیادہ روہنگیا تقریبا 50 جھونپڑیوں میں رہتے تھے جو جل کر خاکستر ہو گئی ، اس میں کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے البتہ ایک شخص کو زخم آئے ہیں۔دہلی کے کیمپ میں آباد روہنگیا کے پاس اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کیا ہوا کارڈ تھا جو ایک رضا کار کے مطابق آگ کی نذر ہو گیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق وہاں 230 سے زیادہ افراد رہتے تھے اور سب کچھ خاک میں مل چکا تھا۔ جھگیوں کا نام و نشان باقی نہیں تھا۔کولر کے بکسے، بالٹیاں، جلے ہوئے برتن، چھوٹے سلینڈر جیسے دھات کی چیزوں کے علاوہ کچھ نہیں بچا تھا۔
ایک مقامی سماجی رضاکار اویس زین العابدین نے بتایا کہ روہنگیا ڈرے ہوئے ہیں اور وہ کھل کر یہ نہیں بتا پا رہے کہ آگ باہر سے آکر کسی نے لگائی ۔ زین العابدین روہنگیا کے معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی گزار بھی ہیں۔ انھیں خدشہ ہے کہ یہ آگ سازش کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ان روہنگیا پناہ گزینوں کے پاس باقاعدہ اقوام متحدہ کے کارڈ اور طویل مدتی ویزا بھی ہے لیکن سب اس آگ میں جل کر خاکستر ہو گئے ۔

نظرات بینندگان
captcha