شام پر امریکی اتحادیوں کے حملے کے خلاف دنیا میں مظاہرے

IQNA

شام پر امریکی اتحادیوں کے حملے کے خلاف دنیا میں مظاہرے

11:36 - April 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504451
بین الاقوامی گروپ: امریکا میں واشنگٹن ڈی سی کے باہر، یونان کے شہر ایتھنز میں امریکی سفارت خانے کے باہرامریکی اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز امریکا میں واشنگٹن ڈی سی کے باہر، یونان کے شہر ایتھنز میں امریکی سفارت خانے کے باہرامریکی اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

عراق اور فلسطینیوں کی جانب سے بھی امریکا کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

شام کو ملک میں باٖغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کے بعد امریکا سمیت عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور امریکی صدر نے اس حوالے سے خبردار کیا تھا۔

شامی باغیوں کے خلاف کیے گئے حملے میں 40 سے زائد افراد مارے گئے تھے جن میں عام شہری بھی شامل تھے۔

امریکا، برطانیہ اور فرانس نے مشترکہ طور پر شام کی کیمیائی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے حملہ کیا اور کئی شامی لیبارٹریز کو تباہ کردیا گیا جس کے بعد روس اور ایران کی جانب سے سخت تنقید کی گئی جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا تھا جہاں روس کی قرار داد منظور نہ ہوسکی۔

نظرات بینندگان
captcha