امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے تحت سعودی دستوں کو شام بھیجا جاسکتا ہے۔سعودی عرب

IQNA

امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے تحت سعودی دستوں کو شام بھیجا جاسکتا ہے۔سعودی عرب

10:50 - April 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3504453
بین الاقوامی گروپ:شام کا بحران جب سے شروع ہوا ہے تب سے ہم فوجی دستوں کو شام بھیجنے کے حوالے سے امریکا سے رابطے میں ہیں‘۔ہوش ربا انکشاف

ایکنا نیوز-(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے فوجیوں کو بھیج سکتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے تحت سعودی دستوں کو شام بھیجا جاسکتا ہے۔

ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ’شام کا بحران جب سے شروع ہوا ہے تب سے ہم فوجی دستوں کو شام بھیجنے کے حوالے سے امریکا سے رابطے میں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یہ خیال سابق امریکی صدر براک اوباما کے سامنے بھی پیش کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور وہاں دہشت گرد تنظیم داعش اور النصر? فرنٹ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے 2014 میں عالمی عسکری اتحاد قائم کیا تھا۔

 

اس اتحاد میں سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے علاوہ متعدد یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha