«محمد مصطفی هادزی» ایکنا سے: «مادان»؛ بلغاریہ میں حفاظ کا مرکز / ایران اور بلغاریہ میں فرق

IQNA

«محمد مصطفی هادزی» ایکنا سے: «مادان»؛ بلغاریہ میں حفاظ کا مرکز / ایران اور بلغاریہ میں فرق

8:55 - April 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504470
بین الاقوامی گروپ: ایران کے قرآنی مقابلوں میں شریک بلغاریہ کے حافظ نے مادان شہر کو حافظوں کا شہر قرار دیا

«محمد مصطفی هادزی» ایکنا سے:«مادان»؛ بلغاریہ میں حفاظ کا مرکز / ایران اور بلغاریہ میں فرق

ایکنا نیوز- بلغاریہ کے حافظ قرآن محمد مصطفی هادزی نے حفظ مقابلوں میں گذشتہ روز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اس موقع پر ایکنا نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا :  ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں پہلی بار حصہ لے رہا ہوں۔

 

مصطفی هادزی  نے ایک سوال کے جواب میں ایرانی مقابلوں کے معیار کو اعلی قرار دیتے ہوئے کہا : بلغاریہ کے حفظ مقابلوں میں تین سے چار سوال کے جواب پوچھے جاتے ہیں اور تین چار لاین پڑھنا کافی ہوتا ہے مگر یہاں بارہ بارہ لائنیں قرآت کرنے کا کہا جاتا ہے۔

 

بلغاریہ کے حافظ کا کہنا تھا : سات یا آٹھ سال کی عمر سے قرآن کے حفظ پر کام شروع کیا اور بلغاریہ کے شہر

 

«مادان»*(Madan  کا اس حوالے سے خاص شہر سمجھا جاتا ہے جہاں لوگ حفظ کے لیے آتے ہیں؛ اگرچہ دوسرے شہروں میں بھی حفظ کے مراکز ہوں گے مگر مادان کو خاص شہرت حاصل ہے۔

 

دو سال میں حفظ قرآن

 

مصطفی کا کہنا تھا : میں نے دو سال میں حفظ قرآن مکمل کرلیا مگر میں سمجھتا ہوں کہ خاص اصولوں اور طریقے سے کوشش کی جائے تو ایک سال میں بھی حفظ مکمل کیا جاسکتا ہے۔

 

 

هادزی نے قرآنی تعلیمات کو زندگی میں موثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ قرآنی آیات کو زندگی میں عملی کرسکوں ۔

 

قابل ذکر ہے کہ پینتیسویں قرآنی مقابلے تہران کے امام خمینی کمپلیکس میں جاری ہیں جو ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے۔

 

بلغاریہ میں *مادان شهر«اسمولیان» صوبے میں واقع ہے اور  سال ۲۰۰۱ کی رپورٹ کے مطابق اس شہر کی آبادی صرف ۶ هزار ۵۷۳  بتائی جاتی ہے۔/

3707513

نظرات بینندگان
captcha