تہران قرآنی مقابلوں میں گھانا اور زیمبابوے کے وفد کی شرکت

IQNA

تہران قرآنی مقابلوں میں گھانا اور زیمبابوے کے وفد کی شرکت

7:36 - April 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504477
بین الاقوامی گروپ: گھانا اور زیمبابوے کی جانب سے تہران کے پینتیسویں قرآنی مقابلوں میں قراء اور حفاظ پر مشتمل وفد شریک ہیں

تہران قرآنی مقابلوں میں گھانا اور زیمبابوے کے وفد کی شرکت

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے سات افراد پرمشتمل وفد گھانا سے تہران میں جاری مقابلوں میں شریک ہے جنکے نمایندے حفظ و قرآت میں شریک ہیں

وفد کے اراکین نے گھانا میں ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ سے ملاقات کیا۔

 

ایرانی مرکز کے سربراہ ایپکچی نے گھانا میں قرآنی مقابلوں اور سرگرمیوں کی تعریف کی اور مقابلوں میں گھانا کے ایک جوڑے کی شرکت کو قرآنی ثقافت کی اہمیت پر دلیل قرار دیا ۔

 

ایرانی مرکز کے سربراہ نے گھانا کے نمایندوں سے دونوں ممالک میں قرآنی تجربے اور وفود کے تبادلے پر بھی گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق  گھانا کے علی آدم بابا اور انکی اہلیہ فاطمه سلیمان احمد، موسی اسماعیل قاری، نابینا حافظ حمیدان عبدالباسط ، نورالحق یاهوزا، محمد فردوس ذکریا اور محمد تیجانی تہران کے مقابلوں میں شرکت کے لیے آیے ہویے ہیں۔

 تہران قرآنی مقابلوں میں گھانا اور زیمبابوے کے وفد کی شرکت

ایرانی ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے زیمبابوے کے قاری  شیخ ارباسا سعیدی ماکالانی تہران میں جاری پینتیسویں قرآنی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمایندگی کے لیے موجود ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ایران میں موجودہ مقابلے  «ایک کتاب، ایک امت» کے عنوان سے عیدگاہ  امام خمینی (ره) میں جاری ہیں۔/

 

3707994

نظرات بینندگان
captcha